انٹریونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

منگل 23 ستمبر 2025 21:34

انٹریونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز لیزر سٹی باولنگ کلب صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت دانیال اعجاز نے کی۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

آرگنائزنگ سیکرٹری مصطفی علوی نے چیمپئن شپ کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو لیزر سٹی باولنگ کلب صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں چھ کلب حصہ لیں گے اور لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 ستمبر کو شام پانچ بجے لیزر سٹی بائولنگ کلب صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔