
ایشیا کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع؟
پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت لیا
محمد علی
منگل 23 ستمبر 2025
19:31

(جاری ہے)
سری لنکا سے شکست کی صورت میں بھی پاکستان کے ایشیا کپ میں رہنے کے امکانات ابھی تک موجود ہیں۔
کرکٹ کے حلقوں میں ہر طرف یہ موضوع زیر بحث ہے کہ اگر پاکستان کو سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تو کیا یہ ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شکست کے باوجود پاکستان کے پاس گروپ مرحلے میں آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے دو میچز باقی ہیں ، ایک سری لنکا اور دوسرا بنگلہ دیش کیخلاف ، دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا تاہم ایک میچ ہارنے کے بعد بھی پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا سے جیت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، اس کے علاوہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ مضبوط کرنا ہو گا ، کیونکہ اگر دیگر ٹیمیں ان کیساتھ پوائنٹس کی سطح پر پہنچ جائیں تو رن ریٹ کا اہم کردار ہو گا جو پاکستان کے ٹورنامنٹ میں ان یا آئوٹ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیموں میں اس وقت ٹیبل پر موجود صورتحال کے مطابق بھارت کا رن ریٹ سب سے بہتر ہے ، بنگلہ دیش دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان بھارت کیخلاف میچ بھی ہار چکا ہے اور رن ریٹ بھی منفی میں ہے ، اس لئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ پاکستان کے پاس ایک پلس پوائنٹ یہ ہے کہ یہ اپنی مضبوط بائولنگ اٹیک کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کھیل پر مکمل توجہ دے تو اسے ٹورنامنٹ میں کامیابی مل سکتی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
مشکل وکٹ پر سری لنکا پاکستان کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
-
ایشیا کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع؟
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ملک بھر میں سکولوں کیلئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاافتتاح
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کے دو کوارٹر فائنل میچ (لک) کھیلے جائیں گے
-
انٹریونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
-
برطانوی ٹینس سٹاراینڈی مرے کا ریکٹ 73 ہزارڈالرمیں نیلام
-
آئی سی سی نے بھارتی ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا
-
فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے
-
اسپین کی مڈفیلڈربونماتی نے خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کردی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی درست قرار
-
آسٹریلوی کرکٹرزایشیز سیریز کی تاریخ بھول گئے، ویڈیو وائرل
-
میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدرہیں، ہرمثبت اورتعمیری کام میں کردارکیلئے تیارہوں، چوہدری شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.