برطانوی ٹینس سٹاراینڈی مرے کا ریکٹ 73 ہزارڈالرمیں نیلام

ْاینڈی مرے کی طرف سے ریکٹ نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والا سامان ہے، رپورٹ

منگل 23 ستمبر 2025 21:34

برطانوی ٹینس سٹاراینڈی مرے کا ریکٹ 73 ہزارڈالرمیں نیلام
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے کی2013 میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں استعمال ہونے والے ریکٹ کو حال ہی میں ایک گولڈن نیلامی میں 73,200 ڈالر میں بیچا گیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اینڈی مرے کی طرف سے یہ ریکٹ نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والا سامان ہے۔

2013 کے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اینڈی مرے نے سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کو ہرا کر 76 سال بعد ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا تھا۔ پہلی عالمی جنگ عظیم کے بعد سے اینڈی مرے اور فریڈ پیری ہی وہ برطانوی مرد ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

نیلامی کے دوران ریکٹ کی صداقت کی تصدیق کے لیے ریزولوشن فوٹومچنگ کی طرف سے ایک تصدیقی خط بھی شامل تھا جس میں واضح کیا گیا کہ یہ ریکٹ ومبلڈن اوپن ٹینس کے فائنل، دوسرے راؤنڈ اور سیمی فائنل کے میچز میں استعمال ہوا تھا۔

نیلامی میں 49 بولیاں لگیں، جس سے اس کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ریکٹ کی نیلامی کا عالمی ریکارڈ 2017 کے فرنچ اوپن فائنل میں ہسپانوی شہرہ ا?فاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کے استعمال کردہ بابولات ریکٹ کا ہے جو 157,000 ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا۔