سعودی عرب جنرل اسمبلی اجلاس میں اے آئی ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کرے گا

ایونٹ میں عالمی رجحانات اور ان کے سماجی ومعاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،رپورٹ

اتوار 21 ستمبر 2025 12:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)سعودی عرب جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اے آئی ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران مصنوعی ذہانت پر ایک اعلی سطح کے اجلاس کی اقوام متحدہ اور کینیا کے ساتھ مشترکہ میزبانی کرے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور پالیسی ساز اداروں کے ذمہ داران کیعلاوہ اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔اس ایونٹ میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے عالمی رجحانات اور ان کے سماجی ومعاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سدایا کے نائب صدر انجینئرسامی بن عبداللہ مقیم وفد کی قیادت کررہے ہیں۔وفد میں مختلف تکنیکی اور تحقیقی شعبوں کے ماہرین شامل ہیں جو پائیدار ترقی، سکیورٹی اور جدت میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر گفتگوکریں گے۔ یہ اقدام عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی پالیسی سازی میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے جو ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل کی تشکیل اور وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہیں۔