محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی غیر قانونی شکار ،کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی

اتوار 21 ستمبر 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے اٹک،چکوال،تلہ گنگ،میانوالی،گجرات، بھکر،ساہیوال، پاکپتن،ملتان،مظفر گڑھ اور ڈی جی خان سے فالکن،بٹیر،تیتر،مور،سانڈھوں اور سور کے غیر قانونی شکار ،کاروبار اور قبضہ کرنے پر 20 ملزمان کے چالان، پرندے اور جانور پکڑنے کے 30 آلات اور درجنوں مور اور بٹیرضبط کر لئے جبکہ 13 ملزمان کو 4 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا اور ضبط کئے گئے تمام بٹیر قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر چکوال محمد عمران نے سانڈھوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث 1 ملزم کو 50 ہزار جرمانہ کیا،تلہ گنگ بس اڈے سے سمگل کیے جانے والے 14 بٹیر برآمد کر کے ملزم کو30 ہزار جرمانہ کیا جبکہ بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کروا دی ، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر لیہ کاشف حمید نے فالکن نیٹنگ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آ ئی آ ر درج کروائی،ملزم پابند سلاسل،بٹیر کے 5 نیٹنگ گئیر ز ضبط کر کے کارروائی شروع کردی ،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر ز ملتان نے موروں کے 1 غیر قانونی ڈیلر کو گرفتار کر کے 60 ہزار جرمانہ کیا اور بٹیر کے 4 نیٹنگ گئیر ز سمیت بٹیر کے گوشت غیر قانونی ترسیل روک دی اور ملزم کیخلاف ایف آ ئی آ ر درج کرواکر حوالات بند کروادیا اور قانونی کارروائی شروع کردی،اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک زوہیب خورشید نے وائلڈ لائف رینجر ز کے ہمراہ تیتر کی غیر قانونی تجارت اور شکارمیں ملوث 3 ملزمان کو 1لاکھ 11 ہزار جرمانہ کیاجبکہ ایک دیگر کارروائی میں بلارہ بٹیر پارٹی کو 1 لاکھ جرمانہ کیا، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ساہیوال راجہ احسان کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز پاکپتن اور ساہیوال نے بٹیرپکڑنے کے آلات ضبط کئے،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وا ئلڈ لائف رینجرز ڈی جی خان اور مظفر گڑھ نے بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ پر 11 ملزمان کے چالان کئے اور 4 کو 75 ہزار جرمانہ کیاجبکہ 11 نیٹنگ گئیر ز ضبط کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ، ایسی ہی ایک کامیاب کارروائی میں ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرات سید عثمان الحسن کی سربراہی میں کتوں کے ساتھ سور کے غیر قانونی شکار پر 2 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی اور ملزمان کو حوالات میں بند کروادیا اور اسی طرح کی ایک دیگر کامیاب کارروائی میں بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ کے 7 گئیر ز ضبط کر کے اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر طارق خان نے قانونی کارروائی شروع کردی۔