لیبیا میں پولیس اہلکاروں پر داڑھی رکھنے کی پابندی ختم

فیصلے پر شدید اعتراضات کے بعد وزارت داخلہ نے حکم واپس لے لیا

اتوار 21 ستمبر 2025 14:10

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)لیبیا کی پارلیمنٹ کے زیر انتظام حکومت کی وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر داڑھی رکھنے کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ یہ اقدام فوجی قیادت کی مداخلت اور عوامی سطح پر پیدا ہونے والے سخت ردعمل کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے نائب وزیر فرج قعیم نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے داڑھی رکھنے پر عائد پابندی کا فیصلہ منسوخ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ قدم جنرل کمان کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔اس سے قبل فرج قعیم نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔