ایم پی اے سردار رئیس نبیل احمد خان کی بستی سردار کیہر خان لنگاہ آمد، مرحوم بشیر احمد لنگاہ کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

اتوار 21 ستمبر 2025 18:30

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ایم پی اے سردار رئیس نبیل احمد خان کی بستی سردار کیہر خان لنگاہ آمد، مرحوم بشیر احمد لنگاہ کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت ۔صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 267 کے رکن صوبائی اسمبلی سردار رئیس نبیل احمد خان بستی سردار کیہر خان لنگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے سردار کیہر خان لنگاہ کے صاحبزادے فلک شیر کے بھائی اور زبیر احمد لنگاہ کے برادر ان لا بشیر احمد لنگاہ کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک دل اور ملنسار شخصیت تھے، ان کی کمی اہل خانہ سمیت علاقے کے لوگوں کو مدتوں محسوس ہوتی رہے گی۔اس تعزیتی موقع پر جام نہال احمد، مولانا ندیم خان لنگاہ، کریم خان سمیت علاقے کی معزز شخصیات بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ انہوں نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔\378