Live Updates

سیلاب بھی شادی نہ روک سکا، دلہے میاں ریسکیو 1122 کی کشتی پر دلہن بیاہ لائے

پیر 22 ستمبر 2025 11:20

سیلاب بھی شادی نہ روک سکا، دلہے میاں ریسکیو 1122 کی کشتی پر دلہن بیاہ ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے راستے ڈوب گئےمگر دلہے میاں برات لے کر کشتی پر دلہنیا بیاہ لائے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال نے گاؤں اور سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آمدورفت کا نظام مفلوج ہو گیا۔ راستے ٹوٹ گئے اور زمینی سفر ناممکن ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ان سنگین حالات میں ایک انوکھا منظر سامنے آیا کہ موضع گنجہ کلاں قصور کے رہائشی ماجد ڈوگر نامی دلہا کی برات دلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئی اور کشتی پر سوار برات اپنی منزل پرپہنچی۔

مشکل حالات کے باوجود برات کی یہ انوکھی روانگی، لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث ہے۔اس دوران دلہے کے بھائی سمیت براتیوں نے بروقت بوٹ سروس کی فراہمی پر ریسکیو1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات