Live Updates

ایک ماہ میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا، تخمینے کیلئے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن

اتوار 21 ستمبر 2025 20:10

ایک ماہ میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا، تخمینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) پنجاب کی مالی حالت مستحکم ہے۔فنڈز کی کمی نہیں۔ ایک ماہ کے اندر میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔ تخمینے کے لیے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں۔ متاثرین کو امداد کی فراہمی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے کی جائیں گی تا کہ کسی قسم کی بدعنوان یا بے ضابطگی کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔

وزیر اعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاریخی سیلاب کا سامنا تاریخی آپریشن سے کیا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں نے آرمڈ فورسز کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشنز کو کامیاب بنایا۔ وزیر اعلی کی ٹیم ورک کی اس بہترین حکمت عملی نے بڑی قدرتی آفت میں متوقع نقصانات کو کم سے کم کر دیا۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گزشتہ روز میر خلیل الرحمان میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں ''سیلاب کی تباہ کاریاں اور وزیر اعلی پنجاب کے بروقت اقدامات''کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ بلال یاسین، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیار، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل،ڈی جی ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر،ڈی آئی کی آپریشنز فیصل کامران اور بشپ لاہور بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے شرکا کو بتایا کہ سیلاب کے دوران صرف سرکاری ادارے ہی مصروف عمل نہیں رہے بلکہ کابینہ اراکین بھی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کرتے رہے تمام وزرا وزیر اعلی کی جانب سے تفویض کردہ اضلاع میں خدمات سر انجام دیتے رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک مدت کے بعد ایسا سیلاب دیکھا گیا ہے جتنے بیک وقت 28اضلاع کو متاثر کیا۔ مون سون کے دوران ہندوستان کی جانب سے بڑی مقدار میں چھوڑا جانے والا پانی بڑے نقصانات کا سبب بنا۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، پولیس، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ہیلتھ سمیت تمام اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ متاٹرہ علاقوں سے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی سے لیکر بنیادی ضروریات کی فراہمی تک تمام عمل کو خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

تاریخ میں پہلی بار سیلاب کے دوران انسانوں کے ساتھ ان کے مال مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ کیمپوں میں متاثرین مہمانوں کی طرح مقیم ہیںجنہیں صاف ستھرے اور نئے بستر، موزوں خوراک اور علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں۔ مویشیوں کے لیے بارے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے بہترین پیکج دے رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے سیلاب کے دوران مکمل تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کے لیے 10لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے لیے 5لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے لیے 10لاکھ جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کو 5،5لاکھ دئیے جائیں گے۔

املاک کے ساتھ مال مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے موسمی تغیرات کے سبب آئند ہ سال اس سے زیادہ بارشوں اور سیلاب کے امکانات کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت آ ئند ہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر کنٹرول کے لیے چھوٹے ڈیمز بنائے گی۔ بارشی پانی کے نکاس اور ذخیرہ کے لیے زیر زمین کنویں بنائے جائیں گے۔اس کے علاہ دریاں کی گزر گاہوں کو صاف کیا جائے گا۔ گزر گاہوں سے ناجائز تجاوزات ختم کی جائیں گی اور نالوں کی تعمیر اور مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات