اٹک میں سی پیک انٹرچینج پر گندم سے لدے 20 ٹرک ضبط کرلیے گئے

اتوار 21 ستمبر 2025 18:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) اٹک میں فتح جنگ کے قریب سی پیک انٹرچینج کے مقام پر ریونیو، پولیس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران گندم سے بھرے 20 ٹرک ضبط کر لیے گئے۔ ضبط کیے گئے ٹرک پنجاب سے خیبرپختونخوا کی جانب جا رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک کے مطابق تمام ٹرک ڈی ایف سی (ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر) کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گندم اب سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے گی تاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا سدباب کیا جا سکے۔کارروائی کے دوران پولیس چیک پوسٹ پر ٹرکوں کو سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا، اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ گندم کی فروخت تک ان کی سخت نگرانی کی جائے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایسی کسی بھی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اور کسی کو بھی صوبائی حدود سے باہر گندم منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔\378