ض*زیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقامی لائبریری کا افتتاح کیا

ٴ وزیر اعلی بلوچستان نے علم و ادب کے فروغ کے لیے لائبریری کو دو سو کتب کا قیمتی تحفہ بھی پیش کیا

اتوار 21 ستمبر 2025 20:00

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقامی لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے علم و ادب کے فروغ کے لیے لائبریری کو دو سو کتب کا قیمتی تحفہ بھی پیش کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کتاب روشنی، شعور اور ترقی کی علامت ہے، اور مطالعے کا رجحان نوجوان نسل میں مثبت سوچ، بامقصد زندگی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان علم کی طاقت سے اپنا مقام بنا سکیں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنی ہوگی کیونکہ یہ بہترین رہنمائی اور کامیابی کی کنجی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے کتب سے علم حاصل کرنے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ درست اور معیاری معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں وزیر اعلی نے کہا کہ سوئی سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں علم و تحقیق کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اس موقع پر میر آفتاب خان بگٹی، چئیرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبھانی ، چئیرمین میونسپل کمیٹی سوئی عزت امان بگٹی ,ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحسن اور دیگر افسران بھی موجود تھے