چیچہ وطنی، نامعلوم افراد نے شادی شدہ لڑکی کو سر میں ڈنڈے مار کر قتل کردیا،ملزم فرار

منگل 23 ستمبر 2025 13:31

چیچہ وطنی، نامعلوم افراد نے شادی شدہ  لڑکی کو سر میں ڈنڈے مار کر قتل ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) مضافاتی گاؤں میں نامعلوم افراد نے شادی شدہ لڑکی کو سر میں ڈنڈے مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں 111،سیون آر کی رہائشی20سالہ سدرہ بی بی کی 6 ماہ قبل ہی مزمل نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی جسے علی الصبح نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر سر پرڈنڈے مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس صدرنے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا۔