سرگودھا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ، خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 13:07

سرگودھا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ، خاتون سے زیادتی کرنے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوں پر تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر بھیرہ کے اوباش نوجوان نعمان سلطان نے کراچی کے نوجوان صابر زمان عباسی کی 23سالہ بیوی(ایف)کو اسلام آباد بلوا لیا اور پھر فیض آباد سے پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ لا کر سات روز تک حبس بجا میں رکھ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور گاڑی سے ہی خاتون کو واپس بجھوا دیا۔

جس پر پولیس تھانہ بھیرہ نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوتے تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔