وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کی مذمت

اتوار 21 ستمبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا،وہ ایک فرض شناس ، محنتی اور قابل افسر تھے۔شہید اے سی محمد افضل ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :