گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کااسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی شہادت کے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار

اتوار 21 ستمبر 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی شہادت کے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔اس المناک واقعہ نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شہید محمد افضل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اُن کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ گورنر مندوخیل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :