یورپ میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی اصل وجہ خود نیٹو اور یورپی یونین ہیں، روس

پیر 22 ستمبر 2025 08:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) روس نے کہاہے کہ یورپ میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی اصل وجہ خود نیٹو اور یورپی یونین ہیں۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کریمیا میں یوکرینی ڈرون حملے کے بعد یورپی یونین اور نیٹو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی اصل وجہ خود نیٹو اور یورپی یونین ہیں۔ اگر وہ جارحیت کا سرچشمہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آئینہ دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین حکومت کی پشت پناہی، اس کو اسلحہ کی فراہمی اور مکمل تعاون یورپ میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کا بنیادی سبب ہے۔ یہ ایک اور دہشت گردی کی کارروائی تھی جو کییف حکومت نے انجام دی۔