
ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
بدھ 24 ستمبر 2025 12:26

(جاری ہے)
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے بچوں کو روکنے اور ان کی ذاتی معلومات کے تحفظ کی کوششیں ناکافی ہیں۔
تحقیقات میں مزید بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے بڑی تعداد میں بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور مواد کی ہدف بندی کے لیے استعمال کیا۔ڈوفرین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹک ٹاک اپنے یوزرز، جن میں بچے بھی شامل ہیں، کے بارے میں وسیع معلومات اکٹھی کرتا ہے۔ یہ ڈیٹا مواد اور اشتہارات کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو خاص طور پر نوجوانوں کے لیے نقصان دہ اثرات ڈال سکتا ہے۔تحقیقات کے ردعمل میں ٹک تاک نے عمر کی تصدیق کے سخت طریقے متعارف کرانے اور یہ یقینی بنانے پر اتفاق کیا کہ کم عمر افراد یہ پلیٹ فارم استعمال نہ کر سکیں۔ مزید یہ کہ کمپنی صارفین خاص طور پر کم عمر یوزرز کو یہ بہتر طور پر سمجھانے کے لیے اقدامات کرے گی کہ ان کا ڈیٹا کس طرح استعمال ہو سکتا ہے۔پرائیویسی کمشنرز کے مطابق کمپنی نے تحقیقات کے دوران کئی تبدیلیاں بھی کیں۔ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی اس بات پر خوش ہے کہ کمشنرز نے اس کے کئی اقدامات کو تسلیم کیا ہے تاکہ پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم کچھ نتائج سے متفق نہیں تاہم ہم شفافیت اور پرائیویسی کے مضبوط طریقوں پر قائم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کی فہرست میں مزید آن لائن پلیٹ فارمز شامل کیے جانے کا امکان
-
اوپن اے آئی ، اوریکل اور سافٹ بینک کاامریکا میں مصنوعی ذہانت کے لیے پانچ نئے ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
-
امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
-
میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں
-
دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا اپنی قیمت کا منتظر‘وزن 2 ہزار488 قیراط یعنی تقریبا 497.6 گرام ہے
-
ناجائز تعلقات کا شبہ، شوہر نے سوتیلی بیٹی کے سامنے بیوی کو قتل کردیا
-
ْامریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ٹل گئی، ٹرمپ کا چین کے ساتھ ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
-
کارسازکمپنی نسان بھی خودکارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل
-
اماراتی محقق کا 4 بیویوں اور100 بچوں کا انکشاف
-
ایف 35 طیاروں کی خریداری کے لیے ایردوآن اورٹرمپ کل ملاقات کرینگے
-
این ویڈیا کا اوپن اے آئی میں 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.