چنیوٹ ،جھمرہ روڈ کوٹ خدا یار کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،چار بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

پیر 22 ستمبر 2025 11:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) جھمرہ روڈ کوٹ خدا یار کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں عامر زمان ولد راشد علی (4 سال)، عمیر ولد راشد علی (5 سال)، منیب احمد ولد محمد عرفان (8 سال، سکنہ کوٹ خدا یار)، محمد شاہ زیب ولد شہزاد احمد (8 سال) اور راشد ولد عبدالستار (25 سال، سکنہ کوٹ خدا یار) شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :