بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ سے معاشی نمو، صارفین کی طلب میں اضافہ اورملک کے مینوفیکچرنگ شعبہ کے اعتماد میں مضبوطی کی عکاسی ہورہی ہے، خرم شہزاد

پیر 22 ستمبر 2025 21:02

بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ سے معاشی نمو، صارفین کی طلب میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ سے معاشی نمو،صارفین کی طلب میں اضافہ اورملک کے مینوفیکچرنگ شعبہ کے اعتمادمیں مضبوطی کی عکاسی ہورہی ہے۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر8.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے جو گزشتہ 37 ماہ کی بلندترین شرح ہے، نئے مالی سال کایہ ایک شاندارآغازہے، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جون کے مقابلہ میں بھی 2.6فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جولائی میں فرنیچرکی پیداوارمیں 87فیصد،آٹو58فیصد،ٹرانسپورٹ 46فیصد،ایپرل 25فیصد،سیمنٹ 17فیصد،پیپر15فیصد،پٹرولیم 13فیصداورخوارک کی پیداوارمیں 7فیصدکی نموہوئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل، فارما اورآئی ٹی آلات کے شعبہ جات نے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ سے معاشی نمو،صارفین کی طلب میں اضافہ اورملک کے مینوفیکچرنگ شعبہ کے اعتمادمیں مضبوطی کی عکاسی ہورہی ہے، پیداواری لاگت، توانائی کے اخراجات میں کمی اورٹیکس کی سمت میں تبدیلی سے مستقبل کامعاشی منظرنامہ ،پائیداراقتصادی بحالی اورلچک کا عکاس نظرآرہاہے۔

متعلقہ عنوان :