تھا نہ کوہسار پولیس نے قما ر بازی میں ملوث 6 افراد کو رنگے ہا تھو ں گرفتار

پیر 22 ستمبر 2025 20:59

تھا نہ کوہسار پولیس نے قما ر بازی میں ملوث  6 افراد کو  رنگے ہا تھو ں گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) پولیس تھا نہ کو ہسار نے قما ر بازی میں ملوث 6 افراد کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس نے قما ربا زی میں ملوث ملزمان کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 6 قمار بازوں کو رنگے ہا تھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی اور آ لا ت قما ر بازی بر آمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار-15‘‘ پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کوجرائم سے پاک کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :