گورنرپنجاب کی مرحوم ملک عامر عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت

پیر 22 ستمبر 2025 21:02

گورنرپنجاب کی مرحوم ملک عامر عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان گزشتہ روز ڈھوک رتہ راولپنڈی میں سالارِ مرکزی ماتمی دستہ ملک اسد عباس کی رہائش گاہ پر ملک اسد عباس کے بھائی مرحوم ملک عامر عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ ملک عامر عباس ایک نیک سیرت اور ملنسار شخصیت تھے جنہیں ہمیشہ محبت، خلوص اور اچھے کردار کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی عزیز کی جدائی ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے مگر صبر و تحمل سے ہی اس دکھ کو سہاجا سکتا ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ گورنر پنجاب کے ہمراہ سیاسی و سماجی رہنما اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔