کئی مہینوں کے جھگڑے کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشگوار ملاقات

پیر 22 ستمبر 2025 14:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی حالیہ خوشگوار ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔چارلی کرک کی آخری رسومات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کئی مہینوں کے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے ملے۔

(جاری ہے)

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر سے ہونے والی اس ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا یہ چارلی کے لیے ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں ان دونوں کو ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔