گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمبڑیال میں پروفیشنل کورسز میں داخلے جاری

پیر 22 ستمبر 2025 15:04

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمبڑیال میں پروفیشنل کورسز میں30 ستمبر تک داخلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام ’’سکل سیکھو،روزگار پائو اور مستقبل روشن بنائو کے تحت‘‘ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سمبڑیال میں پائپ اینڈ سینٹری فٹنگ (پلمبر)،سولر انسٹالیشن (الیکٹریشن) اور ایئرکنڈیشنگ و ریفریجریشن (ایچ وی اے سی آر)میں 6 ماہ کے پروفیشنل کورسز میں 30 ستمبر تک داخلے جاری ہیں۔ آن اپلائی کرنے کے لئے www.tevta.gop.pk ویب سائٹ پر کلک کریں اور مزید معلومات کے لئے9200551 ۔ 052پر رابطہ کریں۔