الحمراء ماڈرن آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا سیشن (کل ) ہوگا

پیر 22 ستمبر 2025 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) الحمراء ماڈرن آرٹ میوزیم ،کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں آرٹسٹ ٹاک کی ایک اہم نشست کل 23 ستمبر بروز منگل سہ پہر 3:30بجے منعقد ہوگی۔اس سیشن میں معروف آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود، پاکستان کی ممتاز آرٹسٹ ڈاکٹر مسرت حسن سے گفتگو کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ نشست مسرت حسن کے فن، ان کے پورٹریچر کے منفرد انداز، اور شخصیت کی نفسیاتی گہرائی کو سمجھنے کے حوالے سے ایک نادر موقع ہوگی۔

ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء باقاعدگی سے ایسے آرٹسٹ ٹاک سیشنز کا انعقاد کرتا ہے تاکہ نوجوانوں کو فنونِ لطیفہ کی باریکیوں، تخلیقی سوچ اور تجربہ کار فنکاروں سے سیکھنے کا موقع میسر آ سکے۔یہ تقریب خاص طور پر نوجوان فنکاروں اور آرٹ کے طالب علموں کے لیے خصوصی دلچسپی کا حامل ہوگی۔