ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

پیر 22 ستمبر 2025 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (منگل کی) شام وزارت مذہبی امور میں طلب کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کرے گی۔