ایچ پی وی ویکسین لڑکیوں کو مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے، اے سی سرگودھا

پیر 22 ستمبر 2025 17:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنرسرگودہا شیریں گل کی زیرِ صدارت مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسین کی اہمیت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شیریں گُل نےکہا کہ ایچ پی وی ویکسین لڑکیوں کو مستقبل میں سروائیکل کینسر جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوائیں تاکہ معاشرہ اس جان لیواء مرض سے محفوظ ہو سکے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ علماء کرام و مذہبی رہنماء معاشرتی سطح پر کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اُن کے تعاون سے عوام میں شعور اُجاگر کرنے اور ویکسین کے استعمال میں اضافے میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسرگودھا ڈاکٹر شہزاد گل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :