&ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ا

پیر 22 ستمبر 2025 20:55

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ، منشیات، کی روک تھام، مدارس کی رجسٹریشن، ناجائز تجاوزات اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام، امن و امان کے قیام، عوامی فلاح و بہبود کے جاری ترقیاتی منصوبے، مدارس کی رجسٹریشن، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کیلئے پیشگی میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ضلعی افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری سے انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خصوصا اسمگلنگ و منشیات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی لعنت کے خلاف مربوط حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو اسکولوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے مثر نگرانی کرے۔

شہر میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں تاجر برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر کیمرے نصب کریں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوں ناجائز تجاوزات کی روک تھام پر بھی زور دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری کو فروغ دیں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت اور مثر انداز میں حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گی

متعلقہ عنوان :