Live Updates

تیسرا ون ڈے،پاکستانی ویمنز نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستانی سپینر نشرہ سندھو نے 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا،سدرہ امین کی نصف سنچری

پیر 22 ستمبر 2025 21:10

ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 50 رنز سکور کئے، منیبہ علی نے 44 اور تنالیہ پرویز نے 14 رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

نڈین ڈی کلارک اور نانکولیکو نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ساتھ افریقہ کی ٹیم کو 115 رنز پر آئوٹ کر دیا۔ ساوتھ افریقہ کی کپتان لارا والواٹ 28 ،نڈین دی کلارک نے 13 جبکہ مصابطہ کلاس 13 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئیں۔ پاکستانی سپینر نشرہ سندھو نے 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ، سیدہ عروب شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات