سمبڑیال میں بس کی ٹکر سے سائیکل سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق

پیر 22 ستمبر 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سمبڑیال میں بس کی ٹکر سے سائیکل سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق وزیر آباد روڈ سمبڑیال محلہ رسول پورہ اسٹاپ کے قریب سائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا اذان سکنہ ماجرہ کلاں کو بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :