اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس ،سپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند رہی

ٹرانسپورٹ میسر نہ آنے کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 13:05

اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس ،سپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند رہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) مذہبی تنظیم کے احتجاج کے باعث امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے نجی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے منہ مانگے کرائے وصول کئے جارہے ہیں۔