استعفے کامعاملہ،پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

تحریک عدم اعتماد کے حتمی فیصلے پر قرارداد پر ارکان سے دستخط لیے جائیں گے،مشاورت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:50

استعفے کامعاملہ،پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کیخلاف تحریک عدم اعتماد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومتی اراکین نے مختلف حکمت آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سپیکر بابر سلیم سواتی، نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق سپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ تحریک عدم اعتماد کے حتمی فیصلے پر قرارداد پر ارکان سے دستخط لیے جائیں گے۔صوبائی حکومتی اراکین کے اجلاس میں گورنر کو دوبارہ استعفیٰ بھجوانے کی تجویز بھی زیر غورکیاگیا۔