ملتان‘ آن لائن جابز، ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 11:25

ملتان‘ آن لائن جابز، ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) کی کارروائی کے دوران آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔این سی سی آئی اے کی کارروائی کے دوران مرکزی ملزم سمیت 8 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، مشتبہ ڈیجیٹل ریکارڈ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملتان بوسن روڈپر قائم نجی اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان جعلی ادارے کے نام سے آن لائن جابز اور ٹریننگ کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔کارروائی کے دوران مرکزی ملزم سمیت آٹھ افراد گرفتار ہوئے، چھاپے کے دوران متعدد موبائل فونز، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور مالی ریکارڈ برآمد کیے گئے۔واٹس ایپ اور ٹیلیگرام گروپس سے جعلسازی اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی حاصل ہوئے، مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔