عالمی پشتو کلچر ڈے کے سلسلے میں پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی پرتقریب کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد ہوگا ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

پیر 22 ستمبر 2025 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ عالمی پشتو کلچر ڈے کے سلسلے میں پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی پروقار تقریب کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد ہوگا جس کا افتتاح پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کرینگے۔ علاوہ ازیں پارٹی اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مختلف اضلاع ، کوئٹہ یونیورسٹی سمیت صوبے کے مختلف کالجز اور جامعات میں منایا جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پشتون کلچر ڈے محض ایک ثقافتی تقریب نہیں بلکہ سامراج اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف فکری و سیاسی مزاحمت کی علامت ہے۔ ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ جب کوئی قوم غلام بنائی جاتی ہے تو اٴْس کی معیشت اور سیاست ہی نہیں بلکہ اٴْس کی ذہنی دنیا کو بھی غلام بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ آج سامراجی اور استعماری قوتیں غیور پشتون ملت کی قومی شناخت، تہذیبی ورثے اور تاریخی شعور کو مٹانے کے لیے نصاب، میڈیا اور ریاستی اداروں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

ان پالیسیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنے ہی کلتور، ہیروز اور تاریخ سے بیگانہ کرنے اور دوسرے سامراجی و نام نہاد برتر کلچر کی نقالی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات پارٹی پشتون کلچر ڈے مناکر یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ پشتون عوام اور باالخصوص نوجوان اپنی قومی شناخت، ادبی و فکری ورثے، رسم و رواج، قومی ہیروز اور تاریخی تسلسل کے وارث ہیں اور وہ کسی صورت بھی اپنے وجود اور تہذیب کو مٹنے نہیں دیں گے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اس دن نہ صرف اپنے کلتور کو خراج تحسین پیش کرے گی بلکہ اس عہد کی تجدید بھی کرے گی کہ اٴْس کے باشعور، سیاسی و علمی طور پر تربیت یافتہ نوجوان پشتون قوم کے سیاسی، ثقافتی اور نظریاتی مفادات کے دفاع کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ کلچر ڈے منانے کا مطلب یہ ہے کہ پشتون غیور ملت اور نوجوان اپنی تاریخی مزاحمتی روایت کو زندہ رکھ افغان اور پشتون دشمن بین الاقوامی اور قومی ایجنڈوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ اٴْنہیں نہ خریدا جا سکتا ہے اور نہ ہی مٹایا جا سکتا ہے۔

?پشتونخوا نیپ یہ یقین رکھتی ہے کہ ثقافت محض تفریح یا رسم نہیں بلکہ سیاسی شعور اور نظریاتی آزادی کی بنیاد ہے۔ لہٰذا کلچر ڈے دراصل پشتون قوم کی اجتماعی مزاحمت، فکری آزادی، سیاسی بیداری اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :