مزید برازیلی حکام پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں،امریکا

منگل 23 ستمبر 2025 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) امریکا نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید برازیلی حکام پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ رائٹرز کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تومزید برازیلی حکام پر پابندیاں عائد کریں گے اور کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے برازیل کے سابق دائیں بازو کے صدر جائیر بولسونارو کے خلاف مقدمہ سننے والے جج کی اہلیہ پر پابندیاں عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :