اٹک ،فتح جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے

منگل 23 ستمبر 2025 12:29

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں اٹک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہ چلتے 28 سالہ رضوان ظفر ولد ظفر اقبال اور اس کی 27 سالہ بیوی دختر پایوم شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالےکر دیں اور تفتیش شروع کر دی۔\378