Live Updates

مظہراقبال ایک نہایت باصلاحیت اورمحنتی صحافی تھے، امجد علی خان نیازی

منگل 23 ستمبر 2025 13:07

جنڈانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سابق ایم این اے امجد علی خان نیازی نے سینئر صحافی مظہر اقبال کے اندوہناک روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مظہر اقبال کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظہر اقبال ایک نہایت باصلاحیت اور محنتی صحافی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ہم اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیںانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات