چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونڈہ کا دورہ

منگل 23 ستمبر 2025 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونڈہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور محترمہ سدرہ ستار، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔