ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی (کل )منائی جائے گی

منگل 23 ستمبر 2025 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) چودھری ظہور الہی شہید کی 44ویں برسی کل (جمعرات)کو منائی جائے گی ۔اس مناسبت سے ملک بھر میں ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چودھری ظہور الٰہی 7مارچ 1920ء کو گجرات کے چھو ٹے سے گائوں نت میں پیدا ہوئے، انہوں نے عمر بھر ڈرائنگ روم کی سیاست، جھوٹ، منافقت اور استحصال کے خلاف جدوجہد کی ۔چودھری ظہور الٰہی 25ستمبر 1981ء کو لاہور میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :