بچیوں کو مظفرآباد شہر جانے کے لیے ذرائع آمد و رفت کا مسئلہ حل کرائیں گے، مشیرحکومت

منگل 23 ستمبر 2025 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی کے اعزاز میں عوام علاقہ سراڑ کی جانب سے سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد نذیراعوان کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام علاقہ سراڑکے مرد اور خواتین نے شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی تھیں جبکہ صدارت کے فرائض عبدالحمید اعوان صاحب نے انجام دیی.

ڈاکٹر محمد نذیر اعوان نے علاقہ سراڑ کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے 500 خواتین گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہیں اسی طرح 450 مرد گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہیں پانچ خواتین و مرد پی ایچ ڈی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایم فل اور ایم ایس سی کے حامل افراد کی تعداد تقریبا ایک ہزار ہی. کثیر تعداد میں لوگ سرکاری ملازم پیشہ ہیں جن میں زیادہ تعداد افسران کی ہی.

دینی لحاظ سے 50 حافظ قران یہاں موجود ہیں اسی طرح بچیوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی حفظ کیا ہوا ہے ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن میں 20 افراد ہر سال ٹاپ 20 پر آتے ہیں این ٹی ایس اور پی ایس سی میں بھی تمام مقابلہ کے امتحانات یہاں کے امیدواران نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے ہیں. سرکاری ملازمت سے ہٹ کر کثیر تعداد میں نوجوان پرائیویٹ سیکٹر میں, کام کر کے معقول معاوضہ حاصل کر رہے ہیں علاقہ میں تمام ترقیاتی کام اپنی مدد اپ کے جذبہ کے تحت عمل میں لائے گئے ہیں جن میں سڑکیں اور واٹر سپلائی سکیمز شامل ہیں اٹھ گاؤں میں سراڑ کے عوام کے تعاون سے 19 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کے ذریعے پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے عوام علاقہ نے مشیر حکومت کو بتایا کہ تعلیمی میدان میں خواتین مردوں سے آگے ہیں بچیوں کو مظفرآباد شہر جانے کے لیے ذرائع آمد و رفت کا مسئلہ ہے انہوں نے ہائر سیکنڈری سکول کا مطالبہ کیا محترمہ مشیر حکومت نے کہا کہ میں یہ معاملہ حکومت کے نوٹس میں لاکر انشاء اللہ مستقبل قریب میں یہ مسئلہ حل کرائیں گی.

محترمہ مشیر حکومت نے اہلیان علاقہ کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :