بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات 27 ستمبر کو ہوں گے،سینیٹر کہدہ بابر بلوچ الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر

منگل 23 ستمبر 2025 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق انتخابات 27 ستمبر 2025 کو کوئٹہ میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر بلوچ کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سردار یحییٰ جوگیزئی اور روز جان خان کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اعلامیہ پارٹی کے صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔