لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی،ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل

بدھ 24 ستمبر 2025 15:26

لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر ..
کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)ملک میں ٹرینوں کے حادثات معمول بن گئے، لاہور سے کراچی جانے والی 38 ڈائون فرید ایکسپریس کوٹری ریلوے جنکشن پلیٹ فارم دو پر داخل ہوتے ہوئے ہی ڈی ریل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے بعد ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہوگئی۔بوگیوں کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی، حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔مسافروں کو دیگر ٹرین کی بوگیوں میں منتقل کر کے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے، ٹریک کی بحالی میں پانچ سے زائد گھنٹے لگیں گے۔