
ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین کو گورنرپنجاب کی شاباش
علی پور کےسیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ اور ریلیف سرگرمیاں کر انسانی حق ادا کردیا
شاہد نذیر چودھری
بدھ 24 ستمبر 2025
16:15




(جاری ہے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈاکٹر زین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر گورنر ہاؤس بلا کر خراجِ تحسین پیش کیاہے اور علی پور کی تحصیلوں میں ریلیف سرگرمیوں کے لئے سہولتیں فراہم کیں۔
ڈاکٹر زین کا کہنا تھا کہ صرف ایک ماہ کے دوران ہزاروں متاثرین کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر جیو پاک ہسپتال کے چیئرمین شاہد نذیر چودھری، چیف ایگزیکٹو عبدالشکور اور "دی نور پراجیکٹ" کے سی ای او امجد وٹو نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ سیلاب متاثرین نے گفتگو میں اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی، ادویات اور خوراک کی قلت نے انہیں شدید پریشان کیا ہوا تھا، لیکن ڈاکٹر زین اور ان کی ٹیم نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کر دی۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر زین نے سیلاب متاثرین کے لئے میدانِ عمل میں قدم رکھا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب کے دوران متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کر چکے ہیں، جہاں کے پی کے حکومت نے ان کی خدمات کو کھلے دل سے سراہا تھا۔ ماہرین اور سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر زین جیسے انسانیت دوست افراد معاشرے کے لئے مشعلِ راہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے
-
اسلام آباد میں پیس ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
-
ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین کو گورنرپنجاب کی شاباش
-
پیپلز پارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار
-
ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں، شرجیل میمن
-
اساتذہ کے تبادلوں کی 13 ہزار 290 درخواستیں موصول
-
ملک میں 6 کروڑ افراد غریب ، عالمی بنک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ‘ جاوید قصوری
-
لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی،ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل
-
سندھ میں ٹریفک اصلاحات، پرانی گاڑیوں پر پابندی اور جدید حفاظتی نظام لازمی قرار
-
کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
-
گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہو گیا: مرتضی وہاب
-
مہاجرین کے انخلا سے متعلق قومی پالیسی پر عمل درآمد جاری، خواتین، بچوں اور ضعیف العمر افراد کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے،وزیراعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.