پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ’’اراضی معاون سنٹرز‘‘منصوبے پر پیشرفت جاری

منگل 23 ستمبر 2025 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبہ ’’اراضی معاون سنٹرز‘‘پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے جس کا مقصد شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے صوبے کے 16 اضلاع میں ’’اراضی معاون سنٹرز‘‘کی 356 فرنچائزز قائم کر دی ہیں جبکہ مزید 301 مراکز کا قیام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مزید سنٹرز کے قیام کے لیے درخواستیں بھی موصول کی جا رہی ہیں اور اگلے ماہ کے آخر تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یہ نظام باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔یہ فرنچائزز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی جہاں شہری فرد کا حصول، اراضی انتقال کے اندراج سمیت دیگر خدمات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔حکام کے مطابق منصوبے کے تحت صوبے بھر میں معاون سنٹرز کا جال بچھا دیا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت ان کی دہلیز پر فراہم ہو۔

متعلقہ عنوان :