جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کچھاسیداں کا اجلاس

منگل 23 ستمبر 2025 22:10

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کچھاسیداں کے اہم اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،جس کی صدارت کچھاسیداں کے بزرگوں نے کی،اجلاس سے سید علی حسین شاہ،سید تصویر نقوی،سید ظہور حسین نقوی، مرزا خورشید، سید منیر حسین شاہ سید احتشام نقوی،سید عجب علی نقوی، سید ارسلان نقوی،مرزا برکت علی،حسنین نقوی،شایان حیدر،راجہ شہباز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24ستمبر کو شوکت نواز میر ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی و ممبران کا کچھاسیداں بازار میں شاندار استقبال کیا جائے گا اور 29 ستمبر کے روز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کچھا سیداں میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :