سینیٹر حافظ عبدالکریم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

منگل 23 ستمبر 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سعودی عرب پوری امت مسلمہ کے لیے مرکزعقیدت ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں جا ری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔پاکستانی عوام سعودی عرب کو دل سے اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو تے ہیں،اللہ تعالی پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط فرمائے۔