دبئی، بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کیلئے شاہین ڈرونز کا استعمال

آگ 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکام

بدھ 24 ستمبر 2025 17:24

دبئی، بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کیلئے شاہین ڈرونز کا استعمال
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)دبئی میں ایک بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے جدید ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔گزشتہ دوپہر دبئی کے علاقے البرشا میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے جدید شاہین ڈرونز کو استعمال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خلیجی میڈیا کے مطابق آگ 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی، جس کے فوری بعد رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق ان جدید ڈرونز کو بلند عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات میں مدد کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے، ان جدید ڈرونز میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :