ہری پور پولیس کا کریک ڈائون، 2 منشیات فروش چرس و آئس سمیت گرفتار، مقدمات درج

بدھ 24 ستمبر 2025 13:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً 9 کلو چرس اور آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد فیاض ولد گوہر رحمان سکنہ محلہ میاں صاحب منکرا روڈ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 کلو 836 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ زبیر انجم ولد محمد نیاز سکنہ منکرا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 939 گرام چرس اور 140 گرام آئس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :