یوکرین کو ہتھیار مفت نہیں دے رہے، فروخت کر رہے ہیں ، امریکا

یہ ہتھیار اب امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں ،ترجمان وائٹ ہائوس

بدھ 24 ستمبر 2025 17:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)امریکا نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار مفت نہیں دے رہا بلکہ فروخت کر رہا ہے ۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے امریکی ہتھیار اب امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ یہ ہتھیار عطیہ نہیں کیے جا رہے بلکہ نیٹو ممالک کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جو بعد میں ان ہتھیاروں کو یوکرین کو فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہوں نے وضاحت کی کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے تحت موجودہ طریقہ کار میں سب سے پہلے امریکا کی پالیسی اپنائی گئی ہے، جہاں امریکا نیٹو اور یوکرین کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے، اور نیٹو ان ہتھیاروں سے یوکرین کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔یہ طریقہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مختلف ہے، جس میں امریکا اکثر یوکرین کو براہِ راست اور مفت فوجی امداد فراہم کرتا رہا ہے ۔