بھوانہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 1800 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا

بدھ 24 ستمبر 2025 13:32

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بھوانہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 1800 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا، ٹینکر ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سپلائر گاڑی نمبری RIN-2771 کے ذریعے جعلی اور مضر صحت دودھ کی ترسیل کی جا رہی تھی۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی کے لیے تین دن تک ریکی کی گئی جس کے بعد کامیاب چھاپہ مار کر دودھ تلف اور گاڑی ضبط کر لی گئی جبکہ مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کے نام پر سفید محلول کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اب تک متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ترجمان نے دودھ سپلائرز کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔\378