اقرا چوہدری کی سربراہی میں ویلنشیا لیڈی پارک میں شجرکاری مہم تقریب کا انعقاد

بدھ 24 ستمبر 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء))ویلنشیاء ولیئر کلب کی بانی اقرا چوہدری کی سربراہی میں، ویلنشیاء لیڈی پارک، جے بلاک میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریبا ایک سو پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں ویلنشیا سوسائٹی کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پورے پارک میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اقرا چوہدری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اور درخت لگانے سے ماحولیاتی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے،ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے،شجرکاری مہم نہ صرف ماحول کے لیے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے، انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ملک میں درخت نہیں لگائیں گے تو درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، جس سے عوام کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف امراض پیدا ہو رہے ہیں۔ شجرکاری صرف ایک آپشن نہیں، بلکہ ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ اپنے بچوں کا محفوظ مستقبل یقینی بنانے کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :